سندھ میں لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتہ بڑھانے کا اعلان

شائع 30 مارچ 2020 07:15pm
فائل فوٹو

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دورانیے میں مزید ایک ہفتہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں جزوی یا مکمل کرفیو لگانے پر غور نہیں کیا جارہا البتہ لاک ڈاؤن کو مزید ایک ہفتے کے لئے بڑھا رہے ہیں۔تاہم صوبے میں گڈز ٹرانسپورٹ، کریانہ اور میڈیکل اسٹور بند نہیں کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھروں میں کھانا اور رقم فراہم کی جائے گی۔مستحق لوگوں کو راشن کی فراہمی شروع ہوچکی ہے اور رقوم کی فراہمی کا سلسلہ جلد شروع ہوجائے گا۔